آٹھواں ویمنز رگبی ورلڈ کپ آج شروع ہو گا

آٹھواں ویمنز رگبی ورلڈ کپ آج شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن (نیٹ نیوز)آٹھواں ویمنز رگبی ورلڈ کپ آج بدھ سے آئرلینڈ میں شروع ہوگا۔ 26 اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، نیوزی لینڈ، سپین، امریکا اور ویلز شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے افتتاحی روز چھ میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں انگلینڈ اور سپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں امریکا اور اٹلی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ چوتھا میچ کینیڈا اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں آئرلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ چھٹے میچ میں فرانس اور جاپان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ تمام میچز ڈبلن اور بیلفاسٹ میں کھیلے جائیں گے۔