بھارت انڈر 19 نے انگلینڈکو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

بھارت انڈر 19 نے انگلینڈکو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈف (نیٹ نیوز) بھارت انڈر 19 ٹیم نے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46.4 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بینکس 43 اور ٹریواسکس 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، روئے نے 4، شیوام ماوی اور چاہر نے تین، تین وکٹیں لیں، جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔