اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف کا ٹریبیونل کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف کا ٹریبیونل کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹریبیونل کے سامنے حتمی تحریری دلائل جمع کروانے کی بجائے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبیونل کی جانب سے حتمی دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 اگست کو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ایک دو روز میں پی سی بی اور ٹریبیونل کے خلاف قانونی اقدامات اور ان کے دائرہ اختیار کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں۔ وکیل بدر عالم کا کہنا تھا کہ قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہمیں کیس لڑنے کیلیے پورا موقع نہیں دیا گیا، ٹریبیونل میں سماعت کے دوران بدسلوکی کی گئی اور ہراساں کیا گیا۔ بدسلوکی کرنے والوں کی نشاندہی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کا نام نہیں لیں گے تاہم 19 مئی کی کارروائی کی وڈیو ریکارڈنگ دیکھنے سے سب کچھ واضح ہو جاتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی