ایشیا ہاکی کپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا چنا کیاجائیگا ، شہباز سینئر

ایشیا ہاکی کپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا چنا کیاجائیگا ، شہباز سینئر

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں فزیکل فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا چنا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ سیکرٹری نے کہاکہ ہاکی کاکھیل بہت فاسٹ ہوتا ہے ان میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول معیاری ہونا ضروی ہوتا ہے۔جن کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ سے ڈراپ کیاگیا ان سب کا فنٹس لیول ٹھیک نہیں تھا جس کا فٹنس لیول ٹھیک نہ ہو تو وہ پاکستان کے لئے کیسے کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فزیکل فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کے دوروزہ ٹرائل 10اور 11اگست کو اسلام آباد میں ہو ں گے جس میں سے اچھے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے تاہم حتمی 18رکنی ٹیم کا اعلان عیدالالضحی کے بعد کریں گے۔ شہباز احمد سینئر نے کہاکہ ایونٹ میں ایشیا کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ امید رکھتے ہیں کہ قومی کھلاڑی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی