گلبہار کے ساتھ ویڈیووائرل، عامرخان نے معافی مانگ لی

گلبہار کے ساتھ ویڈیووائرل، عامرخان نے معافی مانگ لی
 گلبہار کے ساتھ ویڈیووائرل، عامرخان نے معافی مانگ لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیٹ نیوز)فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد باکسر عامر خان نے دبئی میں بیوٹی ایڈوائزر گلبہار کے ساتھ وقت گزارا، ویڈیو وائرل ہوئی تو عامر خان نے معافی مانگ لی۔برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد دبئی میں بیوٹی ایڈوائزرگلبہار کے ساتھ وقت گزارا۔ خوشگوار موڈ میں نظر آنے والے عامر اورگلبہارکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو عامر خان نے اپنے طرز عمل پر معافی مانگ لی۔باکسرعامرخان نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام جذباتی ہوکراٹھایا۔فریال مخدوم نے ان کی بیٹی کو چھین لیا ہے اور دھمکی دی تھی کہ وہ اسے دوبارہ نہیں دیکھ پائیں گے ۔برطانوی اخبار کے مطابق ویڈیو فریال مخدوم سے مشابہت رکھنے والی گلبہارنے پوسٹ کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی