پنجاب بلیو نے پنجاب گرین کو شکست دیکرکبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

پنجاب بلیو نے پنجاب گرین کو شکست دیکرکبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہ59ور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ کبڈی پنجاب کے کلچر کا ایک اہم حصہ ہے، دنیا کے جدید کھیلوں کے باوجود پنجاب کے روایتی کھیل آج بھی مقبول ہیں، کبڈی پنجا ب کی مٹی کا کھیل ہے جو آج بھی پنجاب میں سب سے زیادہ پسندکیا جاتا ہے جس کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں، جلد کبڈی کی نیشنل چیمپیئن شپ منعقد کرارہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ کبڈی کا کھیل پنجاب کے دیہی علاقوں کا مقبول ترین اور پنجاب کے گبھرو جوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، اس لئے اس کھیل کو جشن آزادی کی تقریبات میں شامل کیا گیا، کبڈی کے فروغ کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرینگے، دنیا میں کبڈی کا کھیل بہت مقبول ہورہا ہے، پنجاب کے نوجوان بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا کھیل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ان کا ٹیلنٹ عالمی مقابلوں کے معیار سے کسی صورت کم نہیں ہے، کبڈی کے کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کو آگے بڑھنے کیلئے ان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ قبل ازیں پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،کبڈی کے فائنل مقابلے میں پنجاب بلیو نے پنجاب گرین کو 51-42سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

، مہمان خصوصی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، بعدازاں کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی