فلموں کی کامیابی یا ناکامی پر کبھی پریشان نہیں ہوا ، عمران ہاشمی

فلموں کی کامیابی یا ناکامی پر کبھی پریشان نہیں ہوا ، عمران ہاشمی
 فلموں کی کامیابی یا ناکامی پر کبھی پریشان نہیں ہوا ، عمران ہاشمی

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا بہترین وقت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ وہ محنت پر یقین رکھتے ہیں اور باکس آفس پر اپنی فلموں کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کبھی بھی پریشان نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فلاپ فلموں سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آپ فلمیں نہ بنائیں،یہ سب سے زیادہ آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فلم بادشاہو کے ساتھ بہت سے امیدیں وابستہ ہیں اور فلم کا حصہ بننے پر بے حد پرخوش ہیں،وہ ایسی فلمیں کر رہے ہیں جووہ ہمیشہ سے چاہتے تھے اور یہ میرے کیریئر کا بہترین وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری سنگین وقت سے گزر رہی ہے کیونکہ باکس آفس پر فلمیں اچھا بزنس نہیں کر رہیں لیکن یہ بہترین وقت ہے ہمیں اسے سمجھنا چاہیئے اور چیزوں کو مزید بہتر کرنا چاہیئے۔

مزید : کلچر