ابھیشیک نے کیرئیر بچانے کیلئے کم معاوضے میں فلم حاصل کرلی

ابھیشیک نے کیرئیر بچانے کیلئے کم معاوضے میں فلم حاصل کرلی
 ابھیشیک نے کیرئیر بچانے کیلئے کم معاوضے میں فلم حاصل کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور اداکار ابھیشیک بچن نے کیرئیر بچانے کے لئے کم معاوضے میں فلم سائن کرلی ہے۔ابھیشیک بچن کافی عرصے سے فلم میں بطور معاون اداکار کے طور پر ہی دکھائی دے رہے ہیں اور کوئی پروڈیوسر انہیں مرکزی کردار کے طور پر لینے کو تیار نہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلمی کیرئیر بچانے کے لئے کم معاوضے میں فلم سائن کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک نے بڑے جتن کے بعد ایک سولو فلم کا پروجیکٹ حاصل کرلیا ہے جس میں انہیں مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جائے گا تاہم فلم کے لئے انہوں نے معاوضے میں 30 سے 40 فیصد کمی کو بھی نہ دیکھا۔

ابھیشیک کی فلم کی کہانی سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا گیا تاہم فلمی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ کم بجٹ میں بننے والی اس فلم میں ابھیشیک مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔کافی عرصے سے ابھیشیک بچن نے ایسی کوئی فلم نہیں کی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہو تاہم اب کہا جارہا ہے کہ مرکزی کردار کے حصول کے لئے وہ کم معاوضے پر بھی رضا مند ہوگئے ہیں۔

مزید : کلچر