اجوابٹ پہلے فیشن شو میں ہی شو سٹاپر بن گئیں

اجوابٹ پہلے فیشن شو میں ہی شو سٹاپر بن گئیں

لاہور(فلم رپورٹر)نووارد ماڈل اجوابٹ پہلے ہی فیشن شومیں شوسٹاپر بن گئیں۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہونیوالے فیشن شومیں ماڈل اجوابٹ نے ایک معروف ڈیزائنر کا برائیڈل ڈریس پہن کر ریمپ پر انٹری دی جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحد سراہا گیااور سیگمنٹ کے اختتام پر اجوابٹ کو شوسٹاپر کا خطاب دیا گیا ۔

اس فیشن شو میں مختلف ڈیزائنرزکے ڈیزائن کیئے ہوئے ڈریسز کو معروف ماڈلز نے پہن کر ریمپ پر واک کی اس شو کی کوریو گرافی اویس ملک نے کی تھی اجوابٹ نے کہاکہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری عروج پر ہے اور ریمپ واک سے جلد شہرت حاصل ہوجاتی ہے اس لیئے نئی آنیوالی ماڈلز کو بہتر مواقع میسر ہو رہے ہیں اجوا بٹ نے کہاکہ نجی سطح پر ہونیوالے ان فیشن شوزکو حکومت کی سرپرستی بھی حاصل ہونی چاہئے تاکہ ان برانڈز اور ماڈلز کو ایک تحفظ فراہم کیا جاسکے اجوا بٹ نے مذید کہاکہ آج کی کامیابی سے انہیں بہت حوصلہ ملا ہے اور وہ انشاء اللہ مقامی ریمپ سے ترقی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریمپ پر بھی واک کرینگی اور اپنا نام بنائیں گی۔

 

مزید : کلچر