جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ‘ صائمہ نور

جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ‘ صائمہ نور
 جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ‘ صائمہ نور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں چھوٹی اور بڑی سکرین پر کام کرتی رہوں گی ، فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا لیکن جب بھی شوبز کو خیر باد کہوں گی تو بھرا میلہ چھوڑ کر جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں میں میری محنت کے ساتھ میرے شوہر کا سب سے زیادہ سپورٹنگ رول تھا جس کی وجہ سے میں صائمہ نور بنی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں ،ٹی وی ڈرامہ اب وہاں تک بھی پہنچ چکا ہے جہاں لوگوں کو سینما کی تفریح میسر نہیں ہوتی۔

اور وہ اپنے سٹار کو ٹی وی پر دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں ۔ صائمہ نور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے ان الزامات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف سید نور کی فلموں میں کام کرتی ہوں ۔ میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لیے اداکاری کا مارجن ہو گا ۔

مزید : کلچر