مداحوں کی رائے کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے،اجے دیوگن

مداحوں کی رائے کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے،اجے دیوگن
 مداحوں کی رائے کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے،اجے دیوگن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ مداحوں کی رائے کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی شہرت ان کے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں موجود مداحوں کی محبت اور قدر دانی کی وجہ سے ہے اوروہ جب کوئی فلم بناتے ہیں تو مداحوں کی خواہشات اور چاہت ذہن میں ضرور رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مداح ہمیں سٹار بناتے ہیں ،ہم سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں بھی اپنے مداحوں کی رائے کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔

مزید : کلچر