اداکارہ ایمان شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اداکارہ ایمان شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور ( این این آئی) ملتان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایمان شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ایمان شاہ چند روز قبل ملتان کے بابر تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد گھر روانہ ہوئیں تو راستے میں ان کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے اداکارہ ایمان شاہ کے خلاف دفعہ 322اور 479کے تحت غفلت ، لاپرواہی کا مقدمہ درج کر کے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

مزید : کلچر