سمجھدار اورسانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں،شین جاوید

سمجھدار اورسانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں،شین جاوید
 سمجھدار اورسانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں،شین جاوید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل شین جاوید نے کہا کہ رقص میری روح میں ہے مسلسل آٹھ گھنٹے تک رقص کرنے کا ریکارڈ بنا چکی ہوں سکرین پر فٹ نظر آنے کے لئے روزانہ ورزش ضروری ہے۔ کسی سیاستدان سے خفیہ تعلق نہیں، سیاست سے بہت دور ہوں۔سمجھ دار، ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں۔شین نے بتایا میرا کوئی بینک بیلنس نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ساری دولت ماں اور باپ کے نام ہے۔شین جاوید نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے، بھارت میں ایک کنٹریکٹ ہے جس کے تحت وہاں جا کر پرفارم کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں کرتی، نرگس بہت سینئر پرفارمر ہیں وہ سٹیج کرتی ہیں جبکہ میں نے کبھی سٹیج میں کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ سے کبھی کسی نے محبت کا اظہار نہیں کیا، رومانس پسند کم اور حقیقت پسند زیادہ ہوں۔

مزید : کلچر