حوریہ کی نازیہ حسن کے گانے’’ڈسکو دیوانے‘‘ سے دوبارہ انٹری

حوریہ کی نازیہ حسن کے گانے’’ڈسکو دیوانے‘‘ سے دوبارہ انٹری

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حوریہ خان نے نازیہ حسن کے معروف گانے’’ڈسکو دیوانے ‘‘سے گلوکاری کے میدان میں دوبارہ دبنگ انٹری دے دی حوریہ نے گذشتہ رات مقامی ہوٹل میں منعقد کئے جانے والے فیشن شومیں اپنے نئے ری مکس گانے کے ساتھ دوبارہ انٹری دے کر اپنے پرستاروں کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔انہوں نے کچھ عرصہ قبل شادی کرکے گلوکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اب انہوں نے فیشن شومیں پرفارم کرکے دوبارہ گلوکاری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ان کے پرستاروں نے عرصہ دراز بعد ان کی پرفارمنس کو بیحد پسندکیا ہے پرفارمنس کے اختتام پر پرستاروں کی ایک کثیر تعداد نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اور انہیں مستقل گلوکاری کرنے کی فرمائش بھی کردی۔ حوریہ نے بتایاکہ انہیں دوبارہ پرستاروں کے درمیان آکر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا اور سب سے زیادہ خوشی انہیں یہ دیکھ کر ہوئی کہ پرستار ابھی انہیں بھولے نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر کی طرف سے ان پر گانے کی کوئی پابندی نہیں ہے اس لیئے اب وہ دوبارہ گلوکاری کو جاری رکھیں گی اور اپنے نئے پراجیکٹ پر کام کریں گی ۔

مزید : کلچر