جوہر ٹاؤن میں آپریشن،2غیر قانونی ورکشاپس اور ایک بیوٹی پارلر سیل

جوہر ٹاؤن میں آپریشن،2غیر قانونی ورکشاپس اور ایک بیوٹی پارلر سیل

لاہور(نمائندہ پاکستان) ایل ڈی اے حکام کی طرف سے جو ہرٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جبکہ دو غیر قانونی ورکشاپس اور ایک بیوٹی پارلر کو سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ مالکان نے گھروں کے نقشے پر کمرشلائزیشن کررکھی تھی۔آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری موجود تھی ۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹرباسط عزیز اور انفورسمنٹ انسپکٹر سیف الرحمن نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1