آؤٹ فال روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

آؤٹ فال روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی این اے 120 کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان ، زبیر خان نیازی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤ ں کی ہمراہ سگیاں پل تاج کمپنی کے پاس ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی میاں منشی ہسپتال میں عیادت کی اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ دھماکے میں بڑا کوئی نقصان نہیں ہوا ،ڈاکٹروں نے زخمیوں کا بہترین علاج کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس کو کھڑے ٹرک کی اطلاع دی گئی لیکن انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی