سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی واک،آگاہی پمفلٹ تقسیم

سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی واک،آگاہی پمفلٹ تقسیم

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت ڈپٹی مئیر میاں طارق اور اے سی ہیڈ کوارٹر صولت وٹو نے کی۔ڈپٹی مئیر میاں طارق اور اے سی ہیڈ کوارٹرو انچارج ڈینگی سکواڈ سمن آباد ٹاؤن صولت وٹو نے ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کیا اورانسداد ڈینگی سے آگاہی سے متعلق عوام الناس میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔دریں اثناء پٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام ٹاؤنز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے سیزن کی وجہ سے اِن ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1