برآمد ی ہدفکے حصول کو ترجیح دینا خوش آئند ہے،خادم حسین

برآمد ی ہدفکے حصول کو ترجیح دینا خوش آئند ہے،خادم حسین

لاہور(سٹی رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے نئے وفاقی وزیر تجارت کے اس بیان کو سراہا کہ35ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کا حصول ترجیح ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 35ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کیلئے تجارتی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے اور تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کی رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور اور بیرون ملک ملکی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ پاکستانی برآمدات بڑھ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1