مونی خان کی سالگرہ تقریب،شوبز سے وابستہ شخصیات کی شرکت

مونی خان کی سالگرہ تقریب،شوبز سے وابستہ شخصیات کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر) فیشن شوآرگنائزر مونی خان اور فیصل بٹ کی سالگرہ تقریب،شوبز سے وابستہ افراد کی شرکت، فیصل بٹ اور مونی خان کی سالگرہ کی تقریب مشترکہ طور پر مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں فیشن، شوبزوصحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ،مظہرراہی،لائبہ خان،بیا خان،نشاء خان،ماہی خان ،علی ہاشمی،ملک آصف شہزاد،عدیل ملک،سید عامر،میاں انجم شہزاد،فہیم صفدر،میاں وقاص،ذبیراحمد،حنا ملک،سمیع ملک ،غزل شاہ و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر دونوں افراد نے کیک کاٹا اور انہیں پھول وتحائف سے نوازا گیا اس موقع پر ماڈلز نے ڈانس بھی کیا جسے حاضرین نے بہت انجوائے کیا۔فیصل بٹ اور مونی خان نے سالگرہ کی تقریب میں شریک ہونے پر حاضرین کا شکریہ اداکیا۔

مزید : کلچر