مہک علی ڈرامہ سیریل ’’قطرہ قطرہ زندگی ‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ

مہک علی ڈرامہ سیریل ’’قطرہ قطرہ زندگی ‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ
 مہک علی ڈرامہ سیریل ’’قطرہ قطرہ زندگی ‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مہک علی ڈرامہ سیریل ’’قطرہ قطرہ زندگی ‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ۔مہک علی نے کہا کہ میرا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو معاشرے کے ساتھ ساتھ اپنوں کے ظلم کا شکار ہوتی ہے اور معاشرے کے اس بھیانک چہرے کی تصویر پیش کرتی ہے جو سامنے نہیں آتا۔’’قطرہ قطرہ زندگی ‘‘کی ریکارڈنگ جاری ہے۔اور مجھے بڑا مزا آرہا ہے۔مہک علی نے بتایا کہ رنگریزہ سمیت کئی ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کے ڈراموں میں نظر آؤں گی۔مہک علی نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں پڑھے لکھے لوگ آرہے ہیں۔جس سے ماحول پہلے سے بھی اچھا ہوگیا ہے۔

مزید : کلچر