ماورا، بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ملبوسات برانڈ کی مداح

ماورا، بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ملبوسات برانڈ کی مداح
 ماورا، بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ملبوسات برانڈ کی مداح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کی بہن ہدایت کار ریہا کپور نے ایک ساتھ مل کر حال ہی میں اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کیا، جس کا نام ’ریہسن‘ رکھا گیا۔ویسے تو سونم کپور کو بولی وڈ کی فیشن سٹا یا فیشن آئیکون کہا جاتا ہے، لہذا ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو دیکھتے ہوئے ہر کوئی یہی سوچے گا کہ یہ بہترین ہوں گے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دو پاکستانی اداکارائیں بھی سونم کپور کے ملبوسات کی مداح ہوگئی ہیں۔پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کی جانب سے منعقد ہ ایونٹ کے دوران ماورا حسین نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور خاکی رنگ کی پینٹ زیب تن کی۔
، انہیں یہ اسٹائل اس حد تک پسند آیا کہ ماورا نے ٹوئٹر پر سونم کپور اور ان کی بہن کی تعریف کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ماورا نے لکھا ’میں نے گزشتہ رات ریہسن برانڈ کا لباس پہنا، جس سے میں بیحد مطمئن تھی‘۔جس پر بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے جواب میں ماورا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس لباس میں کافی اچھی لگ رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -