بلدیہ کوٹ عبدالمالک میں اجلاس استقبال کی تیاریوں کا جائزہ

بلدیہ کوٹ عبدالمالک میں اجلاس استقبال کی تیاریوں کا جائزہ

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کی ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزر چوہدری محمود اختر گورائیہ کی صدارت میں بلدیہ کوٹ عبدالمالک میں میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ۔ جس میں چیئرمین مہر الیاس سیال، وائس چیئرمین ملک ضیا اﷲ ، محمد عمران سیال، اکبر علی، باؤ رحمت علی، منے خان، حاجی عبدالحمید رحمانی ، سلامت علی منا، اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور کونسلروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا جائیگا۔ میاں برادران عوام کے لیے امید کی کرن ہیں ۔ قوم جانتی ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے جانے کا سہرا میاں برادران کے سر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1