ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئی آخری مراحل میں

ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئی آخری مراحل میں
 ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئی آخری مراحل میں

  

ممبئی (نیٹ نیوز)ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئی آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ ملالہ یوسف زئی نہ صرف کم عمر پاکستانی سر گرم رکن بلکہ نوبل پرائز بھی۔جیت چکی ہیں۔بھارتی معروف پروڈیوسرآنند کمار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ فلم کی شوٹنگ کا کام 50فیصد مکمل ہو چکا ہے تاہم کشمیرمیں کشیدگی کے باعث فلم کو ملتوی کر دیا گیا۔لیکن اب پھر فلم کو مکمل کر نے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا ملالہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگی اور انتہائی کشیدہ سین ریکارڈ ہو چکے ہیں اب وہ ملالہ کے ساتھ کشمیر میں دوبارہ شوٹنگ کریں گے۔

تاہم آنندکمار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم کو منظر عام پر لانے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔

مزید : کلچر