صداقت اور امانت حکمرانی کی ابتدائی شرائط ہیں،اشرف آصف جلالی

صداقت اور امانت حکمرانی کی ابتدائی شرائط ہیں،اشرف آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے قائدین مولانا ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی ،حضرت میاں ولید احمد شرقپوری،انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی،حضرت خواجہ فقیر محمد باروی،پیر محمد شفیق کیلانی،حضرت پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی،میاں محمد تنویر کوٹلوی،صاحبزادہ سردار احمد رضافاروقی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی، علامہ محمد عبد الرشید اویسی،پیر محمد اقبال ہمدمی،مفتی محمد عبد العلیم جلالی ،صاحبزادہ فیاض اویسی ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آرٹیکل 62/63میں تبدیلی کرنے کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہاصداقت اور امانت حکمرانی کیلئے ابتدائی شرائط میں سے ہیں۔62/63کے خاتمہ سے سیاسی نظام پہلے سے بھی ابتر ہوجائے گا۔المیہ یہ ہے کی جو اپنے گھر کی صحیح نمائندگی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ موجودہ فرسودہ نظام سے لاکھوں لوگوں کے نمائندے قرار پاتے ہیں اور اس کے سہارے اپنا قد بڑ ھاتے ہیں اور انکی قیمت وصول کرتے ہیں۔آئین کی شق 62/63 پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین کی شق 62/63 کی پابندی سے سیاسی ماحول کی کافی حد تک تطہیر ہو سکتی ہے۔