الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ،مارڈن رقص کی کلاس کا اجرا
لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کی الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں مارڈن رقص کی نئی کلاس کا اجرا کردیا گیا ہے۔اس کلاس میں رقص کے جدید انداز ،ہپ ہاپ ،یوکے بھنگڑہ اور سالسہ وغیرہ سکھائے جائیں گے۔اس کلاس کے استاد شمس عاشق ہوں گے۔