گنپت روڈ پر سبز ہلالی پرچم کی بہار آگئی،شہریوں میں جوش و خروش

گنپت روڈ پر سبز ہلالی پرچم کی بہار آگئی،شہریوں میں جوش و خروش

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں ،گنپت روڈ پر سبز ہلالی پرچموں کی بہارآگئی،شہریوں کی بڑی تعداد نیخریداروں کیلئے بازارکارخ کرلیا۔بتا یا گیا ہے کہ پاکستان کا 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پکڑ نے لگیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گنپت روڈ کا رخ کر لیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے برس کی نسبت اس سال خریداروں کی تعدادزیادہ ہے۔جھنڈے اور جھنڈیوں کے علاوہ باجے، بیج، ٹوپیاں، بچوں کی جیولری ،ماسک اور فیس پینٹ دکانوں پردستیاب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1