’’آج کا نوجوان ،کل کا پاکستان‘‘کے عنوان سے سیمینار آج ہوگا

’’آج کا نوجوان ،کل کا پاکستان‘‘کے عنوان سے سیمینار آج ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے ایک سمینار بعنوان’’آج کا نوجوان ،کل کا پاکستان‘‘ آج دوپہر3:30بجے الحمراء ہال نمبرIIIمیں منعقد ہوگا جس میں ملک کے نامور دانشور،مفکرین ڈاکٹر خورشید رضوی،محمد ارشد چوہدری،امجد اسلام امجد اور اصغر ندیم سید اظہار خیال کریں گے۔

اس سمینار کے حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمدخان نے بتایا کہ اس سمینار سے جہاں آج کے نوجوان میں ملک وقوم کی خدمت کا جذبد فروغ پائے گا وہاں آج کے نوجوان کو تحریک آزادی کے حالات وواقعات سے روشناس بھی کروایاجائے گا۔وطن عزیز کے قیام میں تحریک آزادی کے کارکنوں کی ،کی گئی جدو جہد،قربانیوں سے آگاہ کیاجائے گا جن کی خدمات کی بدولت آج ہم آزادفضاء میں سانس لے رہے ہیں ۔

مزید : کلچر