جشن آزادی شایان شان منانے کیلئے ریلوے نے پروگرام ترتیب دیدیا

جشن آزادی شایان شان منانے کیلئے ریلوے نے پروگرام ترتیب دیدیا

لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے 70 ویں جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے کھیلوں کا پروگرام ترتیب دے دیا .پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے 70 ویں جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلوں کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے یہ بات سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی صبح تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوگا۔ پرچم کشائی تقریب منعقد ہوگی۔ جس کے مہمانِ خصوصی نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری ہونگے جو کہ پرچم کشائی کریں گے۔ اس موقع پر ریلوے سپورٹس بورڈ کے آفیشلز، کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی جو کہ ملکر قومی ترانہ پڑھیں گے۔ اس کے بعد بچوں کی دوڑوں کے مقابلے جس میں 10 سال 12 سال اور 14 سال کے لڑکے اور لڑکیوں کے مقابلے ویمن ویٹ لفٹنگ، باسکٹ بال اور جوڈو کے نمائشی مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ بعد ازاں کامیاب کھلاڑیوں میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان انعامات تقسیم کریں گے اور موقع کی مناسبت سے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1