مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت مدت پوری کرے گی،میا ں عرفان دولتانہ
لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بروقت انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں کئے گئے فیصلے عوام کے دل کی آواز ہیں ، شا ہد خاقان عباسی ملک میں ترقی کے نئے دور کاآغاز کریں گے، عوامی حکومت مدت پوری کرے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک نے ریکارڈ ترقی کی اور عوام اس ترقی پر بہت خوش ہیں اور2018 میں تمام سیاسی جماعتیں عوام کی عدالت میں جائیں گی تو مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی عوامی عدالت میں بھی سرخرو ہو کرپاکستان مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر حکومت بنائے گی اورمحمدنوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کیلئے دن رات محنت کریگی۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف اورانکے خاندان پرنہ کوئی الزام لگایاگیاہے اورنہ تاحال کچھ ثابت ہواہے،الزام صرفملک سے باہر کاروبار پرہے جوسمجھ سے بالاترہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، مسلم لیگ ن نے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اب تک بجلی پیداکرنے والے کئی منصوبوں نے کام شروع کردیا