فلم چین نہ آئے میرے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، صوبیہ خان

فلم چین نہ آئے میرے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، صوبیہ خان
 فلم چین نہ آئے میرے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، صوبیہ خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن)معروف اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ 11اگست کو ریلیز ہونیوالی فلم چین نہ آئے میرے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، فلم میں سینئر اداکاروں مصطفی قریشی ، ندیم بیگ ، بہروز سبزواری اور عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ تجربہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم کی تمام کاسٹ نے اپنے اپنے کرداروں سے بھرپور انصاف کیا ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ میری یہ فلم ریکارڈ ساز بزنس کرے گی ۔صوبیہ خان نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس فلم میں لیجنڈ اداکار وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ فلم کی ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ۔

اور اس کا پریمئر شو 10اگست کو ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز کے بعد مستقبل میں فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کروں گی ۔

مزید : کلچر