میاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،پیر اشرفرسول

میاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،پیر اشرفرسول

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ رہبر ملت میاں محمد نواز شریف کا مثالی اور تاریخی استقبال کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں استقبالیہ پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروزوالہ کے چئیرمین چوہدری فرہاد بہادر ، مسلم لیگ( ن) کے تحصیل صدر حاجی ظفر احمد مظفر ، میاں مشتاق احمد، ٹاؤن صدر طارق محمد ڈار ، یوتھ ونگ تحصیل فیروزوالہ کے صدر محمد متین بھلہ ، محمد منیر بھٹی ، حاجی شاہد حیات ، عباس علی فورمین ، سید حامد رضا شاہ، مختار حسین شاہ، مختار حسین بخاری، محمد اقبال بھٹی، رانا ناصر احمد خان اور عمران جٹ کے علاوہ عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم۔پی۔اے پیر اشرف رسول نے بتایا کہ قائد میاں نواز شریف کا جی۔ٹی۔روڈ ، رچنا ٹاؤن پر تاریخی استقبال کیا جائیگا۔ جی۔ٹی۔روڈ کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، میاں حمزہ شہباز شریف کی تصویروں اور قومی پرچم ، پارٹی پرچم کے علاوہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔منو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1