عوام میاں نوازشریف کے لئے آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں،اجمل ہاشمی

عوام میاں نوازشریف کے لئے آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں،اجمل ہاشمی

لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نین کو نسل 232 چیئر مین اجمل ہا شمی کی زیر صدا رت خصو صی اجلا س منعقد کیا گیا جس میں یو نین کو نسل کے ایجنڈے کے سا تھ ساتھ قا ئد محترم میا ں محمد نواز شریف کے استقبال کے سلسلے میں خصو صی اقدا مات کے حوالے سے بلد یا تی نما ئندوں ، سیا سی ورکروں اور تا جروں کو بر یفنگ دی گئی اس موقع پر چیئر مین اجمل ہا شمی کے ساتھ کو نسلرز چو ہدری نعیم ، منور علی، تو صیف خان، عا مر گجر ، رحمت مغل ، اقبا ل با لا ، عظمی عا مر بٹ ، سرفرا ز گجر، رانا سلیم ، زاہد کر یم، طارق، عدیل خان، آغا زاہد، عدیل رومی، دانش، خر م ،مرزا ریحان، معین نٹ ملک اشفاق شہبا ز جٹ را نا ند یم بھی مو جود تھے ۔دریں اثنا بلد یا تی نما ئندوں اور ورکروں سے گفتگو کر تے ہو ئے اجمل ہا شمی کا کہنا تھا کہ کہ میاں نوازشریف کیلئے عوام آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں ۔ جی ٹی روڈ پرآتے ہوئے قدم قدم پر ہمارے محبوب قائدمیاں نوازشریف کاوالہانہ استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام آج بھی میاں نوازشریف پرجان چھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنان کو اکھٹا کیا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1