ہسپتالوں میں فنڈ ز کے ضیاع پر تحریک التواء اسمبلی میں جمع

ہسپتالوں میں فنڈ ز کے ضیاع پر تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کی بجائے فنڈز کی کثیر تعداد غیر ضروری اقدامات پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 45 کروڑ 30 لاکھ روپے سے 12 ہزار 575 اینڈرائیڈ ٹیبلٹ خرید لئے ہیں جدید سہولیات سے آراستہ اینڈرائیڈ ٹیبلٹ سے مراکز صحت پر ہونیوالی سرگرمیوں کی رپورٹس تیار کی جائیں گی۔