مقصود چغتائی کی 20ویں کتاب ’’قلم کا مزدور‘‘ شائع ہو گئی

مقصود چغتائی کی 20ویں کتاب ’’قلم کا مزدور‘‘ شائع ہو گئی

لاہور(پ ر) ممتاز ادیب اور سفر نامہ مقصود چغتائی کی بیسویں کتاب’’ قلم کا مزدور‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ ولید پبلیشرز کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ادیب ، شاعر ، صحافی، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل قلمکار کے قلم کی حرمت کے متعلق بتایا گیا ہے۔ ادارے کے کلرک سے لیکر چیف ایگزیکٹو کے حقوق کی ترجمانی کی گئی ہے۔ کتاب کا انتساب ممتاز عالم دین اور مفکر اسلام سراج الحق، سینئر صحافی اور دانشور مجیب الرحمان شامی، قابل احترام استاد، ڈاکٹر مغیث الدین، شیخ ڈاکٹر غلام شبیر بلوچ ، ڈاکٹر سجاد پراچہ، ڈاکٹر انجم ضیاء ،ڈاکٹر فائزہ، عظیم باپ سید یزدانی جالندھری کے عظیم بیٹے ادیب ، شاعر خالد یزدانی ،ممتاز مزدرو لیڈر حاجی سعید آرائیں ، عطیہ سلیم، غلام صابرذ کی ایسے اہم شخصیات کے نام ہے۔جنہوں نے اپنی تمام خوشیاں علم کے فروغ ، درس، تدریس اور اصلاح انسانیت کے لئے صرف کیں۔ کتاب میں ممتاز دانشور محمد فاروق چوہان، ڈاکٹر ظہیر الدین بابر، شاہد ابروز مغل، رانا زاہد فاروق، رانا شاہد فاروق، محمد زوہیب صدیقی، محمد طارق قریشی، سید راحت علی جعفری، سکاٹش سکالر محمد زوہیب صدیقی، آغا نور محمد پٹھان، علامہ عبدالستار عاصم، محمد یونس بھٹی، سید ماجد یزدانی، محمد سعید، عارف محمود اپل، ممتاز شاعرہ پروین سجل میں قد آور شخصیات کی آراء بھی شامل ہیں جس میں انہوں نے مصنف مقصود چغتائی کی کاوش کو سراہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1