ختم نبوت کانفرنس اسلام دشمنو ں کو ناکام بنائیگی،مولانا عزیز الرحمن

ختم نبوت کانفرنس اسلام دشمنو ں کو ناکام بنائیگی،مولانا عزیز الرحمن

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )10اگست کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس ختم نبوت کی رابطہ کمیٹی و انتظامیہ کے عہدیداران مولاناعزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمودنے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات اقدس کے چوکیدار ہیں ۔10 اگست ختم نبوت کانفرنس اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاذریعہ بنے گی۔علماء نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کے نام پر دھوکہ ہے، تمام علماء ،کارکنان اورعوم الناس10اگست ختم نبوت کانفرنس ہربنس پورہ لاہور میں شرکت کریں کانفرنس کو کامیاب بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1