بجلی کے ساتھ پانی کی بندش بیڈگورننس ہے،ناصر رمضان گجر

بجلی کے ساتھ پانی کی بندش بیڈگورننس ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ بجلی کے ساتھ پانی کی بندش بیڈگورننس ہے ،بجلی کی طلب23500میگا واٹ جبکہ پیداوار 17800میگا واٹ اور شارٹ فال 5700میگا واٹ سے بھی عبور کرگیا ۔انہوں نے کہا کہ 14سے16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے عذاب ،بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ عوام بھی سخت گرمی میں پریشانی میں مبتلا ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کا واحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے ن لیگ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرکے عوام کو مایوس کیا اور 2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی نوید سناتے رہے ،2018میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1