خراب سیوریج ، صاف پانی نایاب اور گندگی ، یونین کونسل 171مسائلستان بن گئی

خراب سیوریج ، صاف پانی نایاب اور گندگی ، یونین کونسل 171مسائلستان بن گئی

لاہور(رپورٹ سروے :دیبا مرزا :تصا ویر : علی رضا ) یو نین کو نسل 171رائل پارک میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ،پینے کے صاف پا نی کی قلت،جگہ جگہ لٹکتی تا روں کا ہجوم، بارش کی وجہ سے سپارک ہو نے سے شہریو ں میں خوف وہراس ،مین روڈ رائل پا رک پرپچھلے چا ر ماہ سے کھدائی کی وجہ سے دکانداروں کو شدید پر یشا نی کا سا منا ہے ۔روزنامہ پاکستان کے ایک دن ایک یونین کونسل کے سروے کے دوران اہل علاقہ حا جی یو نس، شمس علی ،کاشف ، زبیر ، حا رث، عمیر ،ملک شفا قت نے بتا یا کہ ویسے تو یہ نواز شریف کا حلقہ ہے لیکن یہا ں پر رہنے وا لے مکینوں کو بے پنا ہ مسا ئل کا سا منا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پینے کا صاف پا نی بھی میسر نہیں اور رائل پا رک میں ایک بھی فلٹریشن پلا نٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی با رش ہو تی ہے گلیوں میں کئی کئی فٹ پا نی کھڑا ہو جا تا ہے جس کے ڈرین کے لئے بھی کو ئی انتظا ما ت نہیں ہو تے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پا نی کھڑا ہو تو ہے ہم خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت سیور مینوں کو بلا تے ہیں اور ان کو پیسے بھی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں میں گندا پا نی دو دو فٹ کھڑا ہوا ہے بچوں ،بڑوں ، بوڑھوں سب کو پر یشا نی کا سا منا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ بجلی کی لٹکتی تا روں نے بھی کا فی پر یشا ن کیا ہوا ہے ۔دوکا ندار ملک شفا قت زیبر ،حا رث کا کہنا تھا کہ اس مین روڈ کی کھدا ئی کی و جہ سے ہمارے کا رو با ر درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں کو ئی بھی گاہک ہماری دکا ن کا رخ نہیں کر تا ۔شہریوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایر یا میں پینے کے پا نی کی لائنیں تین ماہ سے ڈالی جا چکی ہیں لیکن ان کو چا لو نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی بلدیا تی نما ئندوں کو فون کر تے ہیں تو وہ لو گ آتے ہیں اور چکر لگا کر چلے جا تے ہیں ۔انہوں نے مطا لبہ کیا کہ نواز شریف اور قیا دت کو چا ہیے وہ فوری طور پر ہمارے مسا ئل کا نوٹس لیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سے مطا لبہ کیا کہ ایک نظر رائل پا رک کے پیر س پر بھی ڈالیں تاکہ ان کو لاہور کے اصل پیرس کے منا ظر نظر آ سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1