6ماہ کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،چیئرمین عامر خان
لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نین کو نسل 171 کے چیئر مین عا مر خان و بلدیا تی نما ئندے نادر خا ن شاکر ،با جی نیئر ،مرزا با بر بیگ ،محمد شا ہد ، طا ہر ، زاہد خا ن نے کہا ہے کہ ہمارے حلقہ میں عو امی بنیا دی مسائل کو ہنگا می بنیا دوں پر حل کیا جا تا ہے چیئر مین یو نین کو نسل عا مر خا ن نے ’’پا کستا ن‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ پچھلے 6 ماہ کے دوران میں نے اپنے حلقہ میں ریکا رڈ تر قیا تی کا م کروائے جن میں آٹھ کے قریب ٹرانسفارمر اور تین ٹیو ب شا مل ہیں اس کے علاوہ سوئی گیس کا دیر ینہ مسئلہ بھی حل کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ نیا سیوریج اور کارپٹ روڈ ،پیچ ورک سمیت دیگر ترقیا تی کام بھی زیر عمل ہیں ،عثما نیہ کا لو نی میں 32 لاکھ روپے کے فنڈ سے کام کروا یا گیاہے اس کے علاوہ کروڑوں رو پے کا مزیدترقیا تی فنڈ بھی منظور کیا جا چکا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے جب سے چیئر مین کی سیٹ سنبھا لی ہے تب سے اب تک شب وروز عوا م کے مسا ئل کو حل کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میر ے علا قہ میں اب تک تما م عوا می مسا ئل پر کا م ہو نا شروع ہو گیا ہے جس میں فلٹریشن پلا نٹ کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سڑکو ں کی تعمیر ،سیو ریج کا کام ، ٹرانسفا رمر کا لگوا نا ، اور گیس کی فراہمی شا مل ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری پوری کو شش ہو تی ہے کہ ہمارے سا منے جو بھی مسا ئل لے کر آئے ہم اس کو فوری طور پر حل کروا تے ہیں ۔ جب تک رائل پارک سمیت سارے مسائل حل نہ کر لیں تب تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے قائد حمزہ شہبا ز ،پرویز ملک ،ما جد ظہو ر کی زیر نگرا نی علاقائی تر قیاتی کا موں کا جال تیزی سے پھلا یا جا رہا ہے اور ہم ن لیگ کی قیا دت میں متحد ہیں اور اپنے قا ئدین کے ساتھ ہر دور میں شا نہ بشا نہ کھڑے نظر آئیں گے ۔