14اگست کو ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی جائیں،کفیل بخاری

14اگست کو ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی جائیں،کفیل بخاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نا ئب امیر سیدمحمد کفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 62,63کے خلاف مہم جوئی سیاسی قیادت کے انحطاط کی عکاسی کرتی ہے۔مرکزی دفترنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے گفتگومیں کہاکہ یوں لگتا ہے جیسے سیاسی محاذآرائی اور انارکی کے مذموم عزائم کی تکمیل ہونے جارہی ہے ، انہوں نے اپنی جماعت کی ماتحت شاخوں کوہدایت کی کہ14۔اگست کویوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کرکے وطن عزیزکی سلامتی ویکجہتی کی دعائیں مانگیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1