دہشگردی کسی ایک فرد نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

دہشگردی کسی ایک فرد نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے بند روڈ کے قریب آؤٹ فال روڈ پر ٹرک میں ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ی کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھائے ن خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رہنماء جماعت اسلامی پاکستان حافظ سلمان بٹ ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی لاہور چوہدری محمود الاحد ،جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نویدملک ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سابق ایم پی اے چوہدری محمد شوکت، وائس چیئرمین یوسی 114چوہدری عبدالقیوم گجر ، خالد احمد بٹ ،محمد شفیق ملک ، عبدالرشید مرزا ، چوہدری منظور گجر و دیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو گذشتہ چند برسوں سے دہشت گرد ی کا سامنا ہے جس کا شکار ہمارے سیاستدان ، وزراء ، عام عوام ، بچے ،بڑے اور عبادت گاہیں رہی ہیں جبکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، تاہم دہشت گردی ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی اداروں اورپولیس کو متحرک ہو کر کام کرنا ہو گا اورعوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک ماہ کے اندر دوسرا دھماکہ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے !بارودی مواد پھلوں کے ٹرک میں شہر کے اندر کیسے داخل ہو ا تمام حقائق کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے اور پولیس اور سیکورٹی اداروں کو شہریوں کے مال وجان کی حفاظت کیلئے غیر سیاسی ہو کر کام کرنا ہو گا اور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بڑھانا ہوگا تاکہ اس قسم کی دہشتگردی کے واقعات سے بچا جا سکے ۔ اجلاس میں دھماکے میں زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی اور ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1