نواز شریف کے استقبال کے لئے قومی خزانے سے اربوں روپے لگائے جا رہے ہیں،غلام محی الدین دیوان

نواز شریف کے استقبال کے لئے قومی خزانے سے اربوں روپے لگائے جا رہے ہیں،غلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما عرفان عباسی کی قیادت میں آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ کرپٹ اور بد دیانت عناصر نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، نواز شریف کے استقبال کے لئے قومی خزانے سے اربوں روپے لگائے جا رہے ہیں ، نواز شریف کو کینٹینرپرچڑھنے کا اتنا ہی سوچ تھا تو نیا بنوانے کے بجائے پی ٹی آئی سے کینٹینررائے پر لے لیتے ، بچاری قوم کے پیسے ہی بچ جاتے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹولہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں ملک میں سازشی ٹولہ حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ،
سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل ہی نہیں بد دیانت اور کرپٹ ڈکلئیر کیا ہے اربوں روپے کی اس نے منی لانڈرنگ کی ہے ، نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ٹی روڈ پر تماشہ لگا کر کس کو پیغام دینا چاہتے ہے گرنے کے لئے گڑھا کھود رہے ہیں ، تحریک انصاف ملکی دولت لوٹنے والے لٹیروں سے پائی پائی کی وصولی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔