جگر اور کڈنی کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے چند منٹ جسم کے اس پوائنٹ کو دبائیں، چینی ماہرین نے انتہائی آسان طریقہ بتادیا

جگر اور کڈنی کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے چند منٹ جسم کے اس پوائنٹ کو ...
جگر اور کڈنی کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے چند منٹ جسم کے اس پوائنٹ کو دبائیں، چینی ماہرین نے انتہائی آسان طریقہ بتادیا

  

بیجنگ(نیوزڈیسک) اگر آپ جگر اور گردوں کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو چینی طریقہ علاج آکو پریشر میں اس کا بہترین علاج موجود ہے۔آپ کو بس جسم میں موجود ان جگہوں کو چند منٹ تک دبانا ہے اور آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں موجودZu San Liپوائنٹ کو دبانے سے سینکڑوں بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔چینی ماہر وینگ لیٹنگ کا کہنا ہے کہ یہ جگہ ہمارے گٹنے سے تھوڑی سی نیچے ہوتی ہے ۔اس جگہ کی تلاش کے لئے فرش پر بیٹھ جائیں اور ٹانگیں سیدھی کرکے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو گٹنے پر رکھیں،یہ پوائنٹ آپ کی چھوٹی اور شہادت کی انگلی کے درمیان واقع ہوگا۔اس جگہ آپ کو ایک چھوٹا سا گڑھا بھی ملے گا اور یہی وہ جگہ ہے جسے دباکر آپ جگر اور گردوں کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ اس جگہ کو اپنی انگلیوں یا کسی چاول یا گندم کے دانے سے کلاک وائز مساج کریں،یہی عمل دوسری ٹانگ پر بھی دہرائیں۔آپ چاہیں تو اسی جگہ پر لہسن چھیل کر کسی کپڑے میں باندھ کر لگالیں۔ایک گھنٹے بعد چاہیں تواسے اتار لیں ،یہ عمل بھی مساج کی طرح مددگار ہوگا۔

اس جگہ پر چند منٹ مساج کرنے اور اسے دبانے سے آپکا جگر زیادہ بہتر کام کرے گا اور اس میں سے نکلنے والا ’بائل‘جسم سے زہریلے مادے نکالے گا۔اسی طرح آپ کے گردے بھی انفیکشن سے محفوظ رہتے ہوئے زیادہ اچھے طریقے سے کام کریں گے۔ان دونوں کاموں کے ساتھ آپ کا میٹابولزم بھی تیز ہوگااور وزن کنٹرول میں رہے گا۔اسی پوائنٹ کی وجہ سے آپ کا دل مضبوط ہوگا اور بلڈ پریشر اور شوگر بھی نارمل رہے گی۔

مزید : تعلیم و صحت