اردن کے فرماں روا پانچ سال بعد پہلی مرتبہ مغربی کنارے پہنچ گئے

اردن کے فرماں روا پانچ سال بعد پہلی مرتبہ مغربی کنارے پہنچ گئے

رام اللہ (این این آئی)اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم اپنی نوعیت کے ایک نادر دورے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کے فرماں روا کا 5 برسوں میں فلسطینی اراضی کا یہ پہلا دورہ ہے جو اردن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے بیچ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا ہیلی کاپٹر فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر کے میدان میں اْترا۔فلسطینی صدر محمود عباس اور بعض دیگر فلسطینی رہ نماؤں نے اردن کے فرماں روا کا استقبال کیا۔اس موقع پر فلسطین اور اردن کے قومی ترانوں کی دْھن بجائی گئی اور دونوں سربراہوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر