ترکی:مقامی برقی ڈاک نظام اگلے سال تک متعارف ہوجائے گا

ترکی:مقامی برقی ڈاک نظام اگلے سال تک متعارف ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (اے پی پی) ترکی کے وزیر مواصلات احمد اسلان نے کہا ہے کہ سائبر حملوں کے خلاف مقامی برقی ڈاک نظام قائم کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اس نئے اور مقامی برقی ڈاک نظام پر کام اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا جس کا استعمال تمام سرکاری اداروں میں شروع ہو جائے گا علاوہ ازیں عام صارف بھی اگر چاہے تو اس سے استفادہ حاصل کر سکے گا۔

مزید :

عالمی منظر -