روس امریکہ تعلقات، بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،امریکی وزیرخارجہ

روس امریکہ تعلقات، بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،امریکی وزیرخارجہ

منیلا(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ امریکہ اور رو س کے درمیان تعلقات کے سلسلے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق اس پر انہوں نے اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ۔امریکی ٹی وی کے مطابق دونوں اعلیٰ ترین سفارت کاروں نے فلپائن میں ہونے والے علاقائی فورم کے موقع پر الگ سے یہ مذاکرات کیے۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ اور انہیں صرف یہ سمجھنے میں مدد دینے کے لیے کہ یہ واقعہ کتنا سنگین رہا ہے، اور اس نے امریکہ اور امریکی لوگوں اور روسی لوگوں کے درمیان تعلقات کو کتنا شدید نقصان پہنچایا ہے، اور یہ کہ اس نے ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان سخت بد اعتمادی پیدا کی ہے اور یہ کہ ہمیں اس معاملے سے نمٹنے کے لیے لازمی طور پر کوئی طریقہ تلاش کرنا ہو گا۔ٹلر سن نے لاروف کو بتایا کہ امریکہ سینکڑوں سفارت کاروں اور دوسرے عملے کو روس میں موجود امریکی سفارتی تنصیبات سے ہٹانے کے روس کے حکم پر یکم ستمبر تک رد عمل دے گا۔سابق صدر براک اوباما نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے کئی ہفتے قبل امریکہ میں موجود 35ر وسی سفارت کاروں کو اس کے بعد ملک سے نکال دیا تھا اور دو روسی تنصیبات بند کردی تھیں، جب امریکی انٹیلی جینس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے انتخابات میں مداخلت کی ذاتی طور پر ہدایت دی تھی۔روس نے اس وقت کوئی جوابی کارروائی نہیں کی لیکن نئی پابندیوں کی منظوری کے بعد ماسکو نے حکم دیا کہ امریکہ روس میں موجود اپنے سفارت خانے اور قونصل خانوں کے755 سفارت کاروں اور اپنے عملے کے ان کارکنوں میں کمی کرے جن میں سے بہت سے روسی شہری ہیں۔روس کی جانب سے انتخابات میں مداخلت پر کانگریس کی متعدد تحقیقاتی کارروائیاں جاری ہیں ، جب کہ خصوصی مشیر رابرٹ ملر نے اس بارے میں ایک بڑی تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

کہ آیا ٹرمپ کے اتحادیوں نے انتخابات میں ٹرمپ کی جانب سے روسی مفادات کے لیے غیر قانونی طور پر کوئی ساز ش کی تھی ، اور آیا کہ ٹرمپ نے اس وقت انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا کی تھی جب انہوں نے ایف بی آئی کے سابق سر براہ جیمز کومی کو بر طرف کیا تھا جو ملر کی جانب سے ایف بی آئی کا منصب سنبھالنے سے قبل روس کے بارے میں ادارے کی تحقیقاتی ٹیم کے قیادت کر رہے تھے۔صدر ٹرمپ ان تحقیقات کو سیاسی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی اور اپنی ڈیمو کریٹک مد مقابل، سابق امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن پر اپنی جیت کی وضاحت کے لیے ڈیمو کریٹس کا ایک جواز قرار دے کر انہیں مستر د کرتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر