مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پھردہشتگردی ، مزید 6بے گناہ کشمیری شہید ، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پھردہشتگردی ، مزید 6بے گناہ کشمیری شہید ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں پانچ اور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 57راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے مژھل میں ایک پر تشددفوجی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ شوپیاں کے علاقے عالم گنج سے ایک ہری اشتیاق احمد وگے کیگولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ شب انہوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنی تھی اور بعدازاں انہیں گاؤں میں ایک شخص خون میں لت پت ملا ۔ادھر پامپور کے علاقے سومبر میں بھارتی فورسز کی پر تشدد کارروائی میں ایک شہری ایوب احمد لون سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحایوں نے بھارتی پولیس کے خلاف احتجاج کیلئے ایس ایس پی ہندواڑہ کے دفتر کے باہر احتجا ج کیا ۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’’میڈیا کو ہراساں کرنا بند کرو‘‘جیسے نعرے درج تھے ۔ وہ ایک صحافی جاوید زرگر پر تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ پولیس نے جاوید کو وتر گام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
کشمیری شہید

مزید :

علاقائی -