لاہور، کیپٹن (ر) نسیم نواز تبدیل ، نبیل احمد اعوان کوسیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کیپٹن (ر) نسیم نواز کو تبدیل کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد نبیل احمد اعوان کو نیا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے۔نبیل احمد اعوان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے اور وہ وزیر اعظم پاکستان کے پی ایس او بھی تعینات رہے جنہیں اب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ تبدیل کیے گئے سیکرٹری نسیم نواز کو 25 جولائی 2016ء میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں تعینات کیا گیا تھا۔نبیل احمد اعوان کی خدمات کو حکومت پاکستان نے 31 جولائی 2017ء کو پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا تھا ۔