ڈکیتی میں ملوث 3ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ، جیل منتقل کرنے کاحکم

ڈکیتی میں ملوث 3ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ، جیل منتقل کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کے روبرو رائیونڈ پولیس نے انصر عرف انصری، محمد نوید عرف کوڈو، ناصر عرف ناصری کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔مقدمہ کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزم ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں اور ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ان کے قبضے سے ڈکیتی میں چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کئے جا چکے ہیں۔

مزید : علاقائی