کمسن بچی کے اغواء میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت پر رہائی

کمسن بچی کے اغواء میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت پر رہائی

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کمسن بچی کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بادامی باغ پولیس نے ملزموں عمر خالد اور عمر سعید کو اغواء کے مقدمہ میں بلاجواز گرفتار کیاہے جبکہ مدعی مقدمہ امتیاز ادریس نے ایف آئی آر میں ملزموں کو نامزد نہیں کیا ۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزموں کا 3سالہ حادیہ کو اغوا کرنے سے کوئی تعلق نہیں اور ملزموں کی پولیس حراست کے دوران مغویہ بھی برآمد نہیں ہوئی ۔

مزید : علاقائی