فراڈ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نےٍ فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبرو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم فہیم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا تھا۔ملزم چوری اور فراڈ جیسے مختلف مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔ملزم فہیم سے متاثرہ لوگوں کی 2لاکھ 25ہزار روپے کی رقم برآمد کروانا باقی ہے ۔